ورجینیا.... خلا سے زمین تک پہنچنے والے بہت سے اشارے سائنسدانوں کی نظروں میں آچکے ہیں مگر اب انہی سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بہت سے خلائی اشارے خلا کے انتہائی دور افتادہ حصوں سے زمین تک پہنچتے ہیں۔ جنہیں انتہائی حساس قسم کی دوربینوںسے دیکھا گیا ہے اور اب تک جن مخصوص 72اشاروں کو ریکارڈ کیاگیا ہے وہ اتنے زیادہ فاصلے سے زمین تک پہنچے ہیں کہ اس فاصلے کو سمجھنے کیلئے یہ جانناچاہئے کہ یہ اشارے زمین سے اربوں نوری سال پرے موجود جگہوں سے پہنچ رہے ہیں۔ ان اشاروں کو سائنسدانوں نے فاسٹ ریڈیو بسٹ یا (ایف آر بی ایس) کا نام دیا ہے۔