Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکا‘ 3 لیویز اہلکار شہید

کوئٹہ:  بلوچستان میں ہونے والے دھماکے میں 3 لیویز اہل کار شہید اور 4 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دھماکا سرکاری گاڑی کے قریب ہوا تاہم اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہیں جنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد بائی پاس کو ہرطرح کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کے لیے بڑا آپریشن شروع کردیا ہے ۔

شیئر: