Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد کتنی؟

  کراچی ...سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد میں 5 1برس کا اضافہ کردیا۔ 40 سال سے زائد عمر کے افراد بھی سرکاری ملازمت کے لئے اہل ہونگے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لئے درخواست جمع کرانے والے نو جوانوں کو اب عمر میں15سال کی چھوٹ ہوگی ۔وزیراعلی نے منظوری دیدی۔ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر نہیں ہوگا۔ سرکاری ملازمت میں عمر کی حد میں 15سال کی رعایت جولائی2018 سے یکم جون 2020تک ہوگی۔ واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری محکموں میں بھرتی کے لئے عمر کی حد 18سے 28سال تک تھی جو اس رعایت کے بعداب43 سال تک ہوگی۔

شیئر: