صدر عارف علوی مزار قائد پر
کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مزار قائد پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ذرائع کے مطابق صدر منتخب ہونے کے بعد عارف علوی مزار قائد اعظم پر پہنچے، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ بعد ازاں صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔