Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیریبین لیگ: فواد احمدکی عمدہ بولنگ

 
برج ٹاون: پاکستان نژاد آسٹریلین بولر فواد احمد کی عمدہ بولنگ کی بدولت ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کیریبین پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے کوالیفائر ٹو میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جو آج کھیلا جائیگا۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی۔مرغز ضلع صوابی میں پیدا ہونے والے فواد احمد نے آسٹریلیا کی جانب سے 3ون ڈے اور 2ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔فواد نے کیریبین لیگ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 4 اوورز میں 13 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائر ٹور میچ میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ برینڈن میکولم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کولن منرو 29 رنز بنا سکے، ڈیوائن براوو نے 8 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ کوٹریل نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز تک محدود رہی ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: