Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدرت سے ناتا جوڑیں ‎

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ ہماری زندگیاں کتنی مصروف اور مصنوعی ہو گئیں ہیں . قدرت اور قدرتی نظاروں سے گویا ہمارا رابطہ کٹ کے رہ گیا ہے  ہمارے پاس نہ تو اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کے لیے وقت ہے اور نہ ہی کوئی ایسا لمحہ کہ جب قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں ۔ پہلے گھر کھلے صحن والے ہوا کرتے تھے ۔ گھر کا آنگن پھولوں پودوں سے سجا ھوتا تھا ۔ آسمان اور موسم کا ہر رنگ جھلکتا تھا ۔ لیکن اب ہم اپنے گھروں میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں ۔ کھڑکی دروازے دھول مٹی سے بچنے کے لیے بند رکھے جاتے ہیں ۔ صحن کی جگہ ٹی وی لاؤنج نے لے لی ہے ۔ قدرتی روشنی اور ہوا کی جگہ اے سی اور ٹیوب لائٹ لے چکے ہیں ۔ ایسے میں قدرتی ماحول سے جڑے رہنا بہت مشکل ہو گیا ہے ۔ لیکن ذرا غور کریں تو یہ چیزیں صحت اور نفسیات پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں ۔ دل و دماغ کو تازگی فراہم کرنے کے لئے قدرت سے تعلق جوڑے رکھنا بہت ضروری ہے ۔ اگر آپ روزانہ سیر کو جائیں ، گھر میں پھول پودے لگائیں ، تو یہ چیزیں آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں ۔ روزانہ صبح سیر پر جانے کے لئے وقت نکالیں ۔ گھر کے قریب کوئی پارک ہو یا نہیں ، آپ صبح کی سیر کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں ۔ صبح کا پرکیف موسم اور ٹھنڈی ہوائیں مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہیں ۔ یہ چہل قدمی آپ کو صحت مند اور دن بھر چست اور توانا رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ صبح کی سیر پر نکلتے وقت بچوں کو بھی ساتھ لے لیں ۔ اس کے علاوہ گھر میں سجائے جانے والے پودے لے آئیں ۔ مصنوعی چیزوں کے بجائے پھول پودوں سے سجاوٹ کریں ۔ گھر کے باہر کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں ۔ بیرونی دیواریں بوگن ویلیا اور دلفریب بوٹوں سے ڈھکی ہوں ۔ پھر آپ دیکھیں کہ آپ زندگی میں کیسے خوشی اور رنگ بکھر جاتے ہیں ۔
 

شیئر: