Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے زمینیں بیچنا مرغی ذبح کرنا ہے،سعد رفیق

لاہور... مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔2نئی مسافر ٹرینیں 20 دن میں تیار نہیں ہوئیںبلکہ یہ ریک بولان میل کے لئے پہلے سے اپ گریڈ کئے گئے تھے۔ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں سعد رفیق نے کہا کہ ثابت کر سکتا ہوں کہ دونوں ٹرینیں منصوبہ بندی کے بغیر صرف کارروائی ڈالنے کے لئے چلائی گئیں۔دونوں ٹرینیں ریلوےزکے خسارے میں کم از کم 20 کروڑ سالانہ کا اضافہ کریں گی۔میانوالی پنڈی کے درمیان کامیاب ٹرین چلانے سے پہلے ٹریک ٹھیک کرنا لازمی تھا ۔ ایسا نہیں کیا گیا ۔ 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ریلوے پر آدھے ٹکٹ کی سہولت میرے دور ہی سے حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے خسارہ ایک دو یا تین برس میں ختم نہیں ہو سکتا۔احمقانہ باتیں کرنے کی بجائے محکمے کی مالی حالت مرحلہ وار بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوےز کی زمینیںبیچ دینا مرغی ذبح کرنے کے مترادف ہوگا۔خسارہ پھر بھی وہیں رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے بہتر مستقبل کے لئے حکومت کو تجاویز دیں گے۔ ان تجاویز کو عوام کے سامنے بھی رکھیں گے ۔

شیئر: