سری دیوی کو شدت سے یادکرتی ہوں، رانی مکھر جی
بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی نے کہا ہے کہ وہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو بہت شدت سے یاد کرتی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رانی مکرجی نے کہا کہ اداکارہ سری دیوی کی آنکھوں میں ایک چمک دکھائی دیتی تھی۔ وہ اپنی شخصیت کے طلسماتی پہلو سے اپنی اداکاری میں مزید جان ڈال دیتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ا سکول کے دنوں میں سری دیوی سے فلموں کے سیٹ پر ملنے جاتی تھیں اور جب وہ سیٹ پر آتیں تو ملکہ جیسی لگتی تھیں ۔ آج وہ شدت سے انہیں یاد کرتی ہیں۔