Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں چوہوں کی یلغار، دنیا کی سب سے بڑی فش مارکیٹ بند

ٹوکیو....  ٹوکیو کے بازاری علاقوں او ربالخصوص گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والی دکانوں اور آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے چوہوں کی بہت بڑی تعداد نے تباہی مچا رکھی تھی۔ چوہوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی اور یلغار اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے بازار کا رخ کرنا چھوڑ دیا تھا۔ صورتحال سے تنگ آکر حکام نے  ان لاکھوں چوہوں کے خلاف باقاعدہ جنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔  حالانکہ مچھلی بازار بند ہوچکا ہے او رحکام 83سال سے قائم اس فش مارکیٹ کو اب اس کی موجودہ جگہ سے تقریباً ڈیڑھ میل دور منتقل کرنا چاہتے ہیں۔اس حکمت عملی کی وجہ سے ان تمام  چوہوں کو  گھیرے میں لیکر  ہلاک کردیا جائیگا جو گلی سڑی مچھلیوں اور انکے ٹکڑے کھانے کے چکر میں پورے علاقے میں پھیل کر گڑبڑ کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس مارکیٹ میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر مالیت کے سی فوڈ کا کاروبار ہوتا ہے۔ اب  جو نئی فش مارکیٹ بن رہی ہے اس میں حساس سنسرز والے دروازے اور کھڑکیاں ہونگی جن میں ان خطرناک چوہوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کا گھسنا مشکل ہوگا۔ نئی مارکیٹ ساحلی علاقے میں بنائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -پینے کے پانی کی بوتلیں ایک سال بعد بھی تقسیم نہ ہوسکیں

شیئر: