Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرو نے سیٹلائٹ مدار میں نصب کر کے ریکارڈ قائم کردیا

سری ہری کوٹا۔۔۔۔ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنی ایک مہم میں متعدد سیٹلائٹس کو الگ الگ مدار میں کامیابی کے ساتھ قائم کرکے ایک شاندار ریکارڈ بنایا ہے۔اسرو نے اب تک 28 ممالک کے کل 239 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں نصب کیا ہے جس میں 100 سے زائد سیٹلائٹس نصب کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی شامل ہے۔اسرو نے ایک بار پھر اپنی تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کی شب اپنے تجارتی مشن کے تحت قطبی سیٹلائٹ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی سی 42 کے ذریعے برطانیہ کے2 سیٹلائٹ خلاء میں نصب کرنے کاکامیاب تجربہ کیا۔اسرو نے اپنی اس مہم کے ذریعے مسابقتی خلائی کاروبار میں ہندوستانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اسرو نے اتوار کی شب 10:08 بجے سری ہری کوٹاکے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے پی ایس ایل وی سی 42 کا تجربہ کیا۔ اس مشن میں زمین کاجائزہ لینے والے2 سیٹلائٹ"نووا ایس آر " اور "ایس1-4  "کو خلا میں نصب کیا گیا۔ دونوں کا مجموعی وزن 889 کلو گرام ہے۔ انہیں برطانیہ کی کمپنی "سرے سیٹلائٹ ٹکنالوجیز لمیٹڈ "نے تیار کیا ہے۔ ان کی لانچنگ سے جنگلات کے سروے، سیلاب اور دیگر آفات کی نگرانی میں مدد ملے گی۔ اس لانچ کے ذریعے ملک میں ہی تیار کئے گئے پی ایس ایل وی سی راکٹ پر اعتماد اور بڑھ گیا ہے۔پروجیکشن کے 17 منٹ کے بعد لانچ وہیکل نے دونوں سیٹلائٹس کو اپنے مدارمیں کامیابی سے نصب کر دیا۔یہ سیٹلائٹ 4سطح کی لانچنگ وہیکل سے الگ ہونے کے بعد 583 کلومیٹر کی سولار اسٹیٹک مدار میں نصب کئے گئے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی سی 42 کے کامیاب تجربے پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارک بادپیش کی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -صدر جمہوریہ کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد

شیئر: