Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن وزیر دفاع کا دورہ عراق

بغداد.... جرمن وزیر دفاع نے اپنے عراقی ہم منصب عرفان الحیالی سے ملاقات کی۔بغداد میںہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزراء نے عراق میں جرمن فوجیوں کی تعیناتی کے موضوع پر گفتگو کی جو مقامی فوج کو تربیت اور مشاورت فراہم کریں گے۔ جرمن فوجی اردن میں تعینات ہیں، جو عراق اور شام میں داعش کے خلاف جاری حکومتی کارروائیوں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جرمن کسی فوجی جنگی مشن کا حصہ نہیں بلکہ وہ مقامی فورسز کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔
 

شیئر: