نئی دہلی۔۔۔۔۔سلبھ انٹرنیشنل نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر 568کلوگرام کا ایک لڈو بناکر اسے بچوں میں تقسیم کیا۔وزیرانسانی وسائل و ترقیات پرکاش جاوڈیکر ،اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اور سلبھ انٹرنیشنل کے بانی وندیشور پاٹھک نے مشترکہ طورپر لڈو کی نقاب کشائی کی۔ پاٹھک نے اس موقع پر کہا کہ آج وزیر اعظم مودی کی 68ویں سالگرہ منائی جارہی ہے،اس موقع پر 568کلوگرام کا لڈو خاص طورپر تیار کیاگیا ہے۔یہ لڈو دیسی گھی اور نقطی سے تیار کیا گیا ہے۔ جاوڈیکر اور نقوی نے لڈو کھاکراس کے ذائقے کی تعریف کی۔اس کے بعد یہ لڈو پروگرام میں شرکت کیلئے آنے والے بچوں میں تقسیم کردیا گیا۔
انڈیا کی تازہ ترین خبروں کیلئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں