Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ کے اسکولوں میں یوم الوطنی 88کا جشن شروع

دمام..... مشرقی دمام کے اسکولوں میں سعودی عرب کے قومی دن یوم الوطنی 88کا جشن منانا شروع کر دیا۔ پرائمری، مڈل اور ثانوی اسکولوں کے طلباءایک ہفتے تک یوم الوطنی تقریبات منائیں گے ۔ یہاں ادارہ تعلیم کے ڈائریکٹر محمد الزہرانی نے بتایا کہ انتظامیہ نے یوم الوطنی کا جشن منانے کیلئے متعدد کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ تقریبات میں دین سے وابستگی پر فخر، بادشاہ سے وفاداری ، وطن عزیز سے نسبت، قومی اقدار کے فروغ اور مثبت باتیں راسخ کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ امن وامان کی نعمت کو اجاگر کرتے ہوئے قومی ہم آہنگی پر زور دیا جا رہاہے۔ 

شیئر: