Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افریقہ اسٹراٹیجک خطہ

منگل 18ستمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین
یہ درست ہے کہ سعودی عرب اور براعظم افریقہ کے درمیان بحر احمر حد فاصل کے طور پر موجود ہے تاہم براعظم افریقہ کی اقوام کے ساتھ ربط و ضبط رکھنے سے متعلق سعودی قیادت کی فکر اور رویہ نے دونوں کے درمیان موجود جغرافیائی رکاوٹوں کو ختم کررکھا ہے۔ سعودی قیادت براعظم افریقہ کے ممالک کیساتھ تعمیراتی و ترقیاتی تعلقات وسیع پیمانے پر قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ افریقی اقوام کو غربت، جہالت یا امراض اور ان سے پیدا ہونے والے مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے جتنی کوشش کی جاسکتی ہو کی جائے۔ غربت ، جہالت اور بیماری نے وسائل کی قلت، مار دھاڑ کی روایت کے باعث بہت سارے افریقی ممالک کو مشکلات کی گرداب میں ڈالا ہوا ہے۔
سعودی عرب افریقیوں کیلئے زندگی کی نوید دینے والے اقدامات وقتاً فوقتاً کرتا رہتا ہے۔ کبھی افریقی بھائیوں کو ہنگامی امداد بھیجتا ہے تو کبھی خوراک اور ادویہ کے ذریعے انکی بھوک اور انکی بیماری کے مسائل حل کرنے کا اہتمام کرتا ہے۔ مملکت انسانیت کا کردار و گفتار افریقی ممالک اور انکے باشندوں کے لئے امید کی کرن ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: