Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانسہرہ: جھنڈا لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 4 طلبہ جاں بحق

مانسہرہ:  کیوائی کے علاقے میں ایک غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے اسکول میں 4 بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مانسہرہ کے علاقے میں ایک فلاحی ادارے کے اسکول میں بچے علی الصبح اسمبلی کے لیے پول پر جھنڈا لگا رہے تھے کہ لوہے کا پول بجلی کے تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
جھلسنے والے طلبہ کو بچانے کے لیے اسکول کے ایک استاد اور چوکیدار بھی پہنچے اور بچوں کو گھسیٹ کر دور لانے کی کوشش کی تاہم چاروں بچے اسپتال منتقل ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 2 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -نو آبادیا ت کی نشانیاں زمین بوس ہونے لگیں

شیئر: