اتوار کو یوم الوطنی کی تعطیل ہوگی
ریاض: اتوار کو یوم الوطنی کی تعطیل ہوگی۔ وزارت سول سروس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا 88ویں یوم الوطنی کے موقع پراتوار13محرم بمطابق 23ستمبر کو تمام سرکاری اداروں میں تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ نجی ادارے بھی اپنے ملازمین کو یوم الوطنی کے موقع پر چھٹی دیتے ہیں۔