Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہند میچ: ثانیہ مرز ا کا سوشل میڈیا سے رابطہ منقطع

 
دبئی: پاکستان اور ہند کے میچ سے چند گھنٹے قبل پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر رابطہ منقطع کرلیا۔ ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے اعلان میں کہا کہ ” میچ کے حوالے سے شائقین کے ردعمل نے پریشان کردیا ہے۔ بلاوجہ کی تنقید سے محفوظ رہنے کیلئے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کیلئے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو فضول باتیں یہاں پر کی جارہی ہیں وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہیں تو میرے جیسی خاتون کو تو اکیلا ہی چھوڑ دو۔ ٹینس اسٹار نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے اور اسے میچ سمجھ کر ہی دیکھا جائے ۔ خواہ مخواہ جذباتی ہونا اور ایک دوسرے کے خلاف اخلاق سے گری ، نفرت اور اشتعال انگیز باتیں اور تنقید کا کوئی جواز نہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: