مختلف رنگوں کے بڑے غبارے اڑائے جائینگے، تارکین وطن میں گہما گہمی
الاحساء ( ثناء بشیر)یوم الوطنی کے موقع پر الاحساء سٹی کے جواثا پارک میں 3 روزہ بیلون میلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں سولہ گرام ہوا کے غباروں کو فضا میں اڑایا جاے گا۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے یوم الوطنی کو یادگار بنانے کے لئے دیگر اہم پروگرامز کے علاوہ جواثا پارک میں لوگوں کی دلچسپی کے لئے مختلف رنگوں اور شکلوں کے بڑے غبارے اڑائے جائیں گے اس حوالے سے بڑے پیمانے پر ایونٹ کی تشہیر کی جا رہی ہے تاکہ الاحساء سٹی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے افراد بھرپور شرکت کر سکیں جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی افراد نے بھی ایونٹ میں شرکت کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ ہر برس کی طرح امسال بھی ہم سعودی بھائیوں کے ساتھ ملکر یوم الوطنی منائیں گے اور سعودی گورنمنٹ کے علاوہ سعودی قوم کے ساتھ محبت کا اظہار کریں گے ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے اس کی تعمیر وترقی میں ہم نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور سعودی گورنمنٹ کی جانب سے جتنا پیار ہمیں ملا ہے ہم بھی یوم الوطنی کے موقع پر اپنا پیار جتائیں گے ۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غباروں کا یہ میلہ 21 ستمبر سے 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔