Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالت نے بیٹی کیلئے کیا کیا؟

جدہ..یہاں عائلی امو رکی عدالت نے ایک سعودی شہری کوایوان میں طلب کرکے بیٹی کا پاسپورٹ نکلوانے کا حکم جاری کیا۔ بیٹی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کیلئے سفر کرنا چاہتی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ شروع میں عدالت نے سادہ طریقے سے اسے طلب کیا تھا تاہم باپ عدالت نہیں پہنچا تھا، اس پر اسے پولیس کے ذریعے عدالت بلوایا گیا۔ 24سالہ سعودی لڑکی نے اپنے باپ کے خلاف مقدمہ دائر کرکے شکوہ کیاتھا کہ وہ 10برس سے اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی ہے اور 6برس سے اس نے اپنے باپ کی شکل تک نہیں دیکھی۔ وہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے اور اب اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون مملکت جانا چاہتی ہے۔ والد پاسپورٹ نہ نکلوا کر اس کی تعلیم کی راہ میں رکاٹ پیدا کررہے ہیں۔
 

شیئر: