Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی ”جینیئس “ کا جھوٹ پکڑاگیا

بالی وڈ فلم ’جینیئس‘کا ایک جھوٹ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لیا ۔بالی وڈ فلم جینیئس کے ایک سین میںپاکستانی حساس ادارے کا”ہیڈ کوارٹرز“ دکھایا گیا جبکہ وہ کوئی لاہورکا ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک ہے۔پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ عمر سیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم کا یہی سین شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالی وڈ کو بہترین اسکرپٹ رائٹرز کی ضرورت ہے جس کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔واضح رہے کہ اداکار ہدایت کار انیل شرما کی فلم ’جینیئس‘ 24 اگست کو ریلیز ہوچکی ہے جوباکس آفس پر کوئی خاص کمائی نہیں کرسکی لیکن ریلیز کے کئی ہفتے بعد اسے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
 

شیئر: