تثلیث اسکول کے باہر سیکریٹری پر طالب علم نے حملہ کردیا
تثلیث- - - - - تثلیث کمشنری کے ماتحت الامواہ تحصیل کے ثانوی اسکول کے ایک طالب علم نے دوسرے اسکول کے سیکریٹری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ اس کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سے اس کے بھائیوں کا جھگڑا ہواہے۔ بیشہ محکمہ تعلیم کے ترجمان ناجی السبیعی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اسکول کی عمارت کے باہر پیش آیا لہذا محکمہ تعلیم سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں۔ واقعہ صبح 6بجے جمعرات کو ایسے وقت ہوا جبکہ اسکول بندتھا۔ پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے کارروائی شروع کردی۔