Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل اسسٹنٹ ، الیکسا یا سری - کیا زیادہ بہتر؟‎

مختلف لہجوں اور آواز کی بہترین شناخت کے لیے گوگل اسسٹنٹ ، الیکسا اور سری کی جانب سے مختلف دعوے کیے گئے ہیں تاہم تجربے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگریزی لہجے کو سمجھنے میں گوگل اسسٹنٹ دیگر دونوں سے زیادہ بہتر ہے۔ تجربے میں امریکی انگریزی ، ہندوستانی انگریزی اور چینی انگریزی لہجے کا تجربہ کیا گیا اور انہیں تینوں اسمارٹ اسسٹنٹس یونی گوگل ، سری اور الیکسا پر تجربہ کرکے دیکھا گیا ۔نتائج میں گوگل اسسٹنٹ نے چینی انگریزی لہجے کو سمجھنے میں دیگر دونوں کو مات دے دی۔ تجربہ کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ سری اور الیکسا کے نتائج ایسے ہیں جیسے سماعت سے کچھ حد تک محروم شخص کے ہوتے ہیں۔ شور شرابے کے دوران بھی گوگل اسسٹنٹ کے نتائج دیگر دونوں اسمارٹ اسسٹنس کی نسبت کئی درجے بہتر ہیں۔
 

شیئر: