Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”لوسونیا“ اقوام متحدہ میں

بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونےوالی فلم” لو سونیا“ اقوام متحدہ میں دکھائی جائے گی۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق 11 اکتوبر کو لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ میں ہونےوالی ایک تقریب میں ”لو سونیا“ پیش کی جائے گی ۔ یہ فلم لڑکیوں کی اسمگلنگ اور گھناﺅنے مافیا کی عکاسی کرتی ہے۔ اداکار ہ مرونل ٹھاکر فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فریدہ پنٹو، ریچا چڈا' منوج باجپئی،راجکمار راﺅ اورانوپم کھیر نے بھی کام کیا ہے۔
 

شیئر: