امپھال میں دھماکہ، 3 افراد زخمی
امپھال۔۔۔۔منی پورکے دارالحکومت امپھال میں پیر کوایم جی ایونیوعلاقہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے نزدیک دیسی بم دھماکے میں3افراد شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرزخمیوں کو فوراََ اسپتال پہنچایا۔2زخمیوں کو رمس میں داخل کرایا گیا جبکہ تیسرے کا علاج راج میڈیسٹی اسپتال میں جاری ملتے ہی پولیس کے سینیئر افسران نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کرلیااورواقعہ کی رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی۔