میزو وی 8 اور وی 8 پرو لانچ
مئیزو کمپنی نے وی 8 اور وی 8 پرو اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ وی 8 اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کے پرو ورژن میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پروسیسر اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپیر آورز کی ہے۔ مئیزو وی 8 کی قیمت 799 یان اور وی 8 پرو کی قیمت 1098 یان ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور ان کی فروخت 26 ستمبر سے شروع ہوگی