مدینہ منورہ اے ٹی ایم کے سعودی چور گرفتار
مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ پولیس نے اے ٹی ایم سے نقدی کی چور ی کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان پر ایک تجارتی مرکز سے تجوری چرانے کا بھی الزام ہے۔ مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ چاروں ملزمان سعودی ہیں ۔ عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ چاروں کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔