انٹیکس سٹاری 11 اسمارٹ فون لانچ
انٹیکس سٹاری 11 اسمارٹ فون کو ڈوئل سیلفی کیمرے کے ساتھ لانچ کردیا گیا ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 5 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ، کواڈ کور اسپریڈٹرم پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہیں۔ سیلفی کیمرے میں بوکیھ افیکٹ ، بیک گراونڈ چینج ، نائٹ شوٹ ، فیس بیوٹی ، فیس ڈیٹیکشن اور برسٹ موڈ بھی دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 4499 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔