چربی پگھلانے کیلئے ہر2 گھنٹے پر خوراک
ریاض... غذائی امو رکی ماہر لمیٰ النائلی نے جسم کی چربی پگھلانے کیلئے 10سالہ تجربات کا نچوڑ پیش کردیا۔ النائلی کا کہناہے کہ ہر2 گھنٹے میں معمولی خوراک لی جائے اور ناشتہ پابندی سے کیاجائے۔ نائلی نے بتایا کہ محدود خوراک سے انکی مراد ایک سیب یا معمولی سینڈوچ ہے۔ اس سے جسم میں انسولین کے ہارمونز کی شرح بڑھے گی اور اسکے نتیجے میں چربی پگھلنے کے تناسب میں اضافہ ہوگا۔ النائلی نے یومیہ ورزش کو ضروری قرار دیا۔ انکا کہناہے کہ ہمارے عضلات جتنے توانا ہونگے اتنا ہی زیادہ چربی پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوگا۔