Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ملازمتوں میں ترقی کیلئے ایس سی/ ایس ٹی کوریزرویشن ملے گا، سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے ملازمتوں کی ترقی کے معاملےمیں ایس سی ، ایس ٹی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کی 5 رکنی بنچ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی ترقی میں ایس سی ایس ٹی کو ریزرویشن ملے گا۔ بدھ کواپنے فیصلے میں کہا کہ درج فہرست ذات و قبائل (ایس سی / ایس ٹی) کے سرکاری ملازمین کو پروموشن (ترقی)میں ریزرویشن کے معاملے میں 12 سال پرانے’’ناگراج‘‘ فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت نہیں ۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس کورین جوزف، جسٹس روہنگٹن ایف نریمن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس اندو ملہوترا کی آئینی بنچ نے ایم ناگراج بنام حکومت ہند معاملہ میں 2006 کی5 رکنی آئینی بنچ کے فیصلے کو 7 رکنی بنچ کے سپرد کرنے سے انکارکردیا۔ اس فیصلے میں درج فہرست ذات و قبائل کے اہلکاروں کو پروموشن دینے کے لئے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں۔عدالت نے واضح کیا کہ ترقی میں ریزرویشن کیلئے ایس سی / ایس ٹی سے متعلق عددی ڈیٹا جمع کرنے کی ضرورت نہیں ۔قابل ذکر ہے کہ 2006 میں 5 ججوں پرمشتمل بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ریاستیں ایس سی / ایس ٹی کی پسماندگی سے متعلق اعدادو شمار بتانے کی پابند ہیں۔کورٹ نے کہا تھا کہ ان برادریوں کے ملازمین کو ترقی میں ریزرویشن دینے سے پہلے ریاستی حکومتیں نوکریوں میں ان کی ناکافی نمائندگی اور انتظامی کارکردگی کے بارے میں حقائق پیش کریں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -راہو ل گاندھی کا مودی پر ایچ اے ایل کے 30 ہزار کروڑ چْرانے کا الزام

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: