آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیر ستان
راولپنڈی.... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی صورتحال، سرحدی انتظام اور عارضی بے گھر افراد کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے پناہ گزینوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ وزیر ستان میں دہشت کے دور کو واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے یہ وزیرستان اور دوسرے اضلاع کے لئے ترقی پانے کا وقت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو اپنے علاقے میں واپس آنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پائیداامن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کے لئے خصوصی توجہ جاری رکھی جائے۔انہوں نے افسروں اور جوانوں کی جرات، لگن اور قربانی کے جذبے کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کو دیگر اضلاع کی طرح ترقی دینے کا بھی اعلان کیا۔