Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں دوسرے دن بھی معطل رہیں ریلوے خدمات

سرینگر۔۔۔۔جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سیکیورٹی فورسز کے محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران ایک نوجوان کے مارے جانے کے بعد عسکریت پسندوں کی جانب سے ہڑتال کے پیش نظر وادی کشمیر میں جمعہ کو دوسرے دن بھی ریلوے خدمات معطل رہیں۔ریلوے کے سینیئر افسر نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے گزشتہ شام وادی میں ریل خدمات بحال نہ کرنے کے مشورے پرعمل کیا گیا ہے۔ بڈگام، اننت ناگ اور سرینگر کے نورباغ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے بعدوادی میںریلوے خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ ان مقابلوں میں 3 عسکریت پسندہلاک اور سیکیورٹی فورس کا اہلکار چل بسا تھا۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مشاورت کے بعد مسافروں، ریلوے ملازمین اور املاک کی حفاظت کے پیش نظر ریلوے خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔قبل ازیں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ریلوے کو پتھراؤ اور دیگر پرتشددکارروائیوں سے بھاری نقصانات اٹھاناپڑے تھے۔ریلوے افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے بڈگام،سرینگر،اننت ناگ، قاضی کوڈ سے جموں کے بانہال کے درمیان کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔شمالی کشمیر میں سرینگر،بڈگام سے بارہمولہ کے درمیان ریلوے خدمات دوسرے دن بھی معطل رہیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -جرائم کے واقعات پر یوگی حکومت نے کیا 13آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: