واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ نے عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں خون ریز احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنا قونصل خانہ بند کر دیا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوورٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بصرہ میں تمام امریکی ملازمین کو باقاعدہ کوچ کر جانے کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قونصل خانے کی خدمات بغداد میں امریکی سفارتخانہ فراہم کرے گا۔مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ کئی ہفتوں سے عراق میں ہمارے ملازمین اور ساتھیوں کے لیے دھمکیوں میں اضافہ ہو گیا تھا۔