ماسکو.... روس کے ساحلی علاقے میں ایک جوڑا اپنے بیٹ مین پیرا شوٹ کی مدد سے اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر آنا جانا کررہا تھا ۔ اسی دوران یہ پیراشوٹ ہائی ٹینشن کیبل سے ٹکرا گیا او ر جوڑا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہناہے کہ اسپتال ذرائع کے مطابق 21سالہ خاتون اور اسکے ساتھی کو کافی گہرے زخم آئے ہیں اور حادثے کا صدمہ اتنا زیادہ ہے کہ ان کے ہوش و حواس پوری طرح سے اب تک بحال نہیں ہوسکے ہیں۔ واضح ہو کہ حادثے کی زد میں آنے والا شخص 52پونڈ کا ٹکٹ خرید کر پیرا شوٹ فلائٹ کے مقابلے میں شریک ہوا تھا۔خاتون اور اسکا ساتھی اسپتال میں داخل ہیں۔ اسکے ساتھی کی کئی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ موقع پر موجود افراد کا کہناہے کہ ان کا پیرا شوٹ ہائی ٹینشن کیبل سے اس زور دار طریقے سے ٹکرایا تھا کہ انکا جل جانا یقینی تھا مگر وہ صرف جھلسے تھے۔ مردکی ٹانگ یقینی طور پر بہت زیادہ زخمی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس جوڑے نے ساحل پر بنی ہوئی بلند و بالا عمارتوں میں سے کسی ایک کی چھت پر جاکر وہاں سے نیچے کودنے کا منصوبہ بنایاتھا اور وہ اوپر سے نیچے جاتے ہوئے ہائی ٹینشن کیبل سے ٹکرا گئے۔