پاکستانی ڈرائیور 10ریال یومیہ عطیہ کیوں دیتا ہے؟
ریاض ... صحت خدمات فراہم کرنے والی فلاحی انجمن ”عنایہ“ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلمان المطیری نے واضح کیا ہے کہ وہ 168ملین ریال کی لاگت سے 3لاکھ15ہزار مریضو ں کا علاج کراچکی ہے۔ اسکے سربراہ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر ہیں۔ انجمن نے جن لوگوں کا علاج 168ملین ریال میں کیا مارکیٹ میں اس کی حقیقی لاگت 5لاکھ ریال تک کی ہے۔ انجمن علاج، پرہیز اور آگہی 3سہولتیں مریضوںکو پیش کرتی ہے۔ یہ سہولتیں قومیت کی پابندی سے بالا تر ہیں۔ علاج خالص انسانی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا گردہ فیل ہوگیا تھا۔ انجمن نے اپنے خرچ پر اسکا علاج کرایا۔ یہ ٹیکسی ڈرائیو راپنی آمدنی کا ایک حصہ 10ریال یومیہ انجمن کو پیش کرتا ہے۔ ایک سوڈانی بینائی سے محروم ہوگیا تھا۔ اسکا خواب تھا کہ قرآن کریم کی تلاوت اور حفظ کرے۔ 30سال تک بینائی سے محرومی کے بعد سوڈانی کی بینائی بحال ہوگئی۔