دھماکوں کا انچارج 43حوثیوں سمیت الحدیدہ میں ہلاک
الحدیدہ ...یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر جو گھروں اور سرکاری ادارو ںکو دھماکوں سے اڑانے والے ادارے کا انچارج تھا الحدیدہ میں مارا گیا۔ حسین یحییٰ کشیمہ کے ہمراہ مزید 43حوثی عرب اتحاد کے طیارہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ کشیمہ ایرانی بارودی سرنگیں بچھانے کا ماہر تھا۔