Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کو بچانے پر لبنان کے ساتھ کیا ہوگا؟

بیروت ... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے کی صورت میں لبنان عالمی پابندیوں اور پیش کی جانے والی امداد سے محروم ہوجائیگا۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ لبنانی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری کردہ اسلحہ کی تجارت کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔ اس پر عمل درآمد نہ کرنے پر لبنان مشکلات سے دوچار ہوگا۔ حزب اللہ غیر قانونی طریقوں سے اسلحہ حاصل کررہی ہے اور مختلف قسم کے ہتھیار ذخیرہ کررہی ہے۔ اگر لبنانی حکومت نے حزب اللہ سے ہتھیار جمع نہ کراوئے تو ایسی صورت میں لبنان کو بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والی ریاستوں کے زمرے میں شامل کرلیا جائیگا۔ اس پر اسے عالمی امدادنہیں ملے گی ،اسے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔
 

شیئر: