پرواز کے دوران جنم لینے والے بچے کا حق کیا؟
ریاض ..وقتا© فوقتاً یہ افواہ سننے میں آتی رہتی ہے کہ جو بچہ پرواز کے دوران جنم لیتا ہے اسے زندگی بھر مفت سفر کا حق حاصل ہوجاتا ہے۔ ایسا شاذو نادر ہی ہوتا ہے کہ پرواز کے دوران کوئی بچہ جنم لے۔ عام طور پر مائیں جنین کو فضائی دباﺅ کے خطرات سے بچانے کیلئے آخری ایام میں سفر سے گریز کرتی ہیں۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے ایک عہدیدار نواف الطحینی نے واضح کیا کہ زندگی بھر مفت سفر کا موقع فراہم کرنا فضائی کمپنی کا اپنا فیصلہ ہے اسکا تعلق شہری ہوابازی کے قوانین سے نہیں۔ رواج یہی ہے کہ اگر کسی پرواز کے دوران کوئی بچہ جنم لے لیتا ہے تو متعلقہ ایئرلائن زندگی بھر اسے مفت سفر کی سہولت فراہم کردیتی ہے۔