بچوں کے سر سے جوؤں کا خاتمہ کیسے کریں
بچوں کے سر سے جوؤں کو ختم کرنے کے لیے تلسی کی پتے دھو کر پیس لیں . اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر رات بھر کپڑا باندھ کر چھوڑ دیں . اگلے دن صبح کپڑا ہٹا کر سوکھ جانے والے پتوں کو سر سے جھاڑ لیں اور کنگھی کرلیں . تھوڑے سے نیم کے پتے ابال کر ایک بالٹی پانی بنا لیں پھر بالوں میں شیمپو کریں اور پانی ڈالتے جائیں اور کنگھا کرتے جائیں . جب شیمپو بالوں سے بالکل صاف ہو جائے تو ایک چوتھائی چائے کا چمچ زیتون کے تیل میں دو قطرے لیموں کا رس ملا کر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر نیم گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر بالوں میں لپیٹ دیں . کچھ دیر بعد تولیہ ہٹا کر بالوں کو خشک کر کے باندھ لیں . دو تین مرتبہ یہ عمل کرنے سے جوؤں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا. تلسی کے پتوں کی تاثیر کی وجہ سے جوؤں کا دوبارہ پیدا ہونا ممکن نہیں ہوتا .