غصے میں چیختی چلاتی کنگنا
بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا ایک نیا انداز سامنے آیاہے۔ کنگنا کی نئی فلم 'مانی کارنیکا' دی کوئین آف جھانسی' کے فلمی سیٹ سے لی گئی ایک تصویر سامنے آئی ہے ۔کنگنا جنگجوﺅں کا لباس پہنے چیختے چلاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے لباس پر خون کے چھینٹے بھی نظر آ رہے ہیں۔اس سے قبل فلم میں ان کے کئی روپ سامنے آچکے ہیں۔ کنگنا اس فلم میں جھانسی کی رانی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔