Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فصل الرحمان اپوزیشن اتحاد کے کنوینر مقرر

اسلام آباد... جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف سے ملاقات کی۔شہباز شریف نے جے یو آئی ف کے سربراہ کو اپوزیشن اتحاد کا کنوینر مقرر کر تے ہوئے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی ۔شہباز شریف نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی عموما اپوزیشن کو دی جاتی ہے۔ اس روایت کو توڑنا پالیمنٹ پر حملہ ہوگا۔ اگر پی اے سی چیئرمین شپ حزب اختلاف کو نہ دی گئی تو تمام اپوزیشن جماعتیں نمائندگی سے انکار کردیںگی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ فضل الرحمان سے ملاقات معمول کی تھی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آج ملک میں بجلی اتنی موجود ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت گرانے والی کوئی بات نہیں۔ پارلیمانی اصولوں پر قائم ہیں۔ حکمران اچھا کام کریں گے تو ان کی تعریف کریں گے وگرنہ ان کی گرفت کریں گے۔

شیئر: