Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین امریکی سیاست میں مداخلت کر رہا ہے،مائیک پینس

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو دباؤ میں لانے کی کوششوں میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین امریکہ میں ایک مختلف صدر کا متمنی ہے اور یہ افسوسناک ہے کہ بیجنگ وسط مدتی امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں میں ہے۔ پینس نے مزید کہا کہ چین یہ نہیں چاہتا کہ ٹرمپ یا ان کے ساتھی ان انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ امریکی نائب صدر کے مطابق چین اس وقت امریکی صنعت اور ریاستوں کو ہدف بنا کر انتخابی عمل میں مداخلت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ پینس نے یہ کلمات ایک تھنک ٹینک ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہے۔

شیئر: