Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردوکی ترویج و ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے، اسلم افغانی

   امین انصاری ۔۔ جدہ
اظہار اردو ٹوسٹ ماسٹر جدہ کے کامیاب 100 اجلاس مکمل ہونے پر اظہار تشکرکیلئے 101 واں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ٹوسٹ ماسٹر مروان دشاش نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ احمد وزیر حجان مہمان اعزازی تھے ۔ سابق صدر ٹوسٹ اردو محمد عبدالسمیع نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ اپریل 2012  کو کلب کا وجود عمل میں آیا جو اردو زبان کا دنیا میں سب سے پہلا کلب تھا ۔ آج اردو کے صرف 5 کلب قائم ہیں جن میں سے 3 سعودی عرب میں ہیں۔ محمد ارشد  اور پھر  اسلم افغانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر کلب کے نئے عہدیداروں کا اعلان کیاگیا ۔ڈائریکٹر  ایئریا 34   سید ناصر خورشید نے ایک سال کیلئے حلف دلایا ۔   نو منتخب اراکین میں اسلم افغانی صدر ، ٹی ایم محمد معین الدین ، نائب صدر تعلیم  ،  ٹی ایم محمد ارشد ، نائب صدر ممبر شپ ، ٹی ایم عبدالرحمن مرزا بیگ ، نائب صدر پبلک ریلشنز، ٹی ایم محمد حنیف ، سیکریٹری ، ٹی ایم محمد عبدالسمیع ،خازن ، اور ٹی ایم محمد اطہر الدین ،سرجنٹ اینڈ آرمس کے عہدے پر فائز کئے گئے ۔ نو منتخب صدر نے ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان جسے " مولود ہند " کہا جاتاہے ۔ اہلیان برصغیر کی مادری زبان ہے اس کی مٹھاس کانوں میں رس گھولتی ہے ۔ اس کی ترقی اور ترویج کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے  اجلاس کا عنوان" اردو کا سفر" پر روشنی ڈالتے ہوئے کارروائی کو آگے بڑھایا ۔ مہمان خصوصی مروان دشاش نے کہا  گوکہ میں عرب ہوں لیکن جب آئندہ اجلاس میں شرکت کرونگا تو انشاء اللہ اردو زبان میں تقریر کرونگا۔انہوں نے کہا کہ اردوسننے میں اتنی میٹھی لگتی ہے تو بولنے میں کتنا لطف دیتی ہوگی۔ ہمیں اردو اظہار کلب کو پروان چڑھانا ہے اور لوگوں کو اردو زبان سے جوڑنا ہے۔  ٹی ایم ساجی کوریاکوشی جو مدراسی ہیں نے بھی اردو میں تقریر کرکے اجلاس کو حیرا ن کردیا اور بتایا کہ اردو زبان کس طرح سر چڑھ کر بولتی ہے۔ سابق صدور اظہار اردو ٹاک  ماسٹر ،ٹی ایم محمد عبدالسمیع ، فرحان ملک ، افضل صدیقی ، مکرم حسین اور دیگر نے اجلاس کو خطاب کیا اور اظہار اردو کی نو منتخب کمیٹی سے امید وابستہ کی کہ وہ اردو ٹاک  میں نئے باب کا اضافہ کریں گے ۔ اجلاس کا دلچسپ موضوع یہ تھا کہ سامعین میں سے کسی بھی شخص کو برجستہ موضوع دیا گیا اور اسے 2 منٹ میں پیش کرنا تھا ۔  محمد حنیف نے برجستہ موضوعات جن شرکاء کو دیئے ان میں  سید عبدالناصر ، محمد  عامر عبدالغفار صدیقی ، محمد ناصر ، احمد عبدالحکیم ، افضل صدیقی ، احمد وزیر اور محترمہ امرینہ کوثر  شامل تھیں جنہوں نے بہترین جوابات دیکر اپنی حاضر دماغی کا ثبوت دیا ۔ اس موقع پر عوامی بیداری کیلئے ایک ڈرامہ جس کا عنوان "  موت کا سامان " محمد عامر عبدالغفار صدیقی نے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تمباکو نوشی اور گوٹکہ انسانی صحت کیلئے کتنے مضر ہیں۔لیکن انسان یہ موت کا سامان اپنے ساتھ لیئے پھرتا ہے ۔ اس موقع پر مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فیصل طفیل ، الطاف شہر یار اور امرینہ کوثر نے اپنا کلام پیش کیا ۔ احمد عبدالحکیم ، فاطمہ علی اور دیگر احباب نے اردو کو عام اور رائج کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ناصر خورشید کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔
مزید پڑھیں:- - -  -- جدہ: اے ٹی ایم کارڈ کی تجدید کے بہانے لوٹنے والا پاکستانی گروہ گرفتار

شیئر: