سعودی اور افغانی تاجروں کی تشہیر
ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنے نام سے افغان شہری کو گھریلو فرنیچر کا کاروبار کرانے والے سعودی کی مقامی اخبارات میں تشہیر کردی۔سعودی شہری ہانی المنصور پر یہ الزام ثابت ہوگیا تھا کہ وہ افغان شہری عبدالمنان الرشید کو الاحساء میں گھریلو فرنیچر کا کاروبار اپنے نام سے کرائے ہوئے ہے۔ ایک لاکھ ریال جرمانہ ، فرنیچر کا شوروم بند کرنے ، افغان شہری کو مملکت سے بیدخل اوربلیک لسٹ کرنے نیز عبدالمنان رشید اورہانی المنصور کے خرچ پر مقامی اخبار میں تشہیر کی سزا سنا دی گئی تھی۔ دونوں کے خلاف دمام کی فوجداری کی عدالت نے مقدمہ سن کر سزائیں سنائیں۔سعودی قانون کے بموجب کوئی سعودی شہری اپنے نام سے غیر ملکی کو کاروبار کی اجازت دینے کا مجاز نہیں۔