Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند ،روس سے طیارہ شکن نظام خریدیگا،8 معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی۔۔۔۔ ہندوستان اور روس نے خصوصی اور اسٹراٹیجک تعلقات کو نئی جہت دیتے ہوئے آج باہمی تعاون کے8 معاہدوں کے علاوہ دفاعی شعبے میں ایئر ڈیفنس سسٹم ایس 400میزائل کے سودے پر دستخط کئے۔ دہشت گردی سے نمٹنے ،ماحولیاتی تبدیلی اورخطہ میں باہمی تعلقات مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں تعاون کو فرو غ دینے اور روس کے سخالین سے ہندوستان کو سپلائی میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولامیر پوٹین کے درمیان 19 ویںہندروس اقتصادی میٹنگ کے دوران یہ فیصلے کئے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان جن8 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ان میں باہمی مشاورت پر پروٹوکول کو وسعت دینے، نیتی آیوگ اور روس کے اقتصادی تعاون کی وزارت کے درمیان تعاون، خلاء کے شعبے میں اسرو اور روسکاسموس کے درمیان تعاون، ریلوے، نیوکلیائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور چھوٹی صنعتوں کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ فرٹیلائزر کے شعبے میں انڈین پوٹاش لمیٹڈ اور فوس ایگو کے درمیان معاہدہ پر بھی دستخط کئے گئے۔روس کے صدر ولادمیر پوٹین نے دہشتگردی اور نشہ آور مادوں کی اسمگلنگ کے خطرات سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون پر زوردیا۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی خلائی مشن ’’گگن یان‘‘میں مکمل تعاون کے اتفاق پر روس کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مرکز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لٹر کم کرے ،کیجریوال

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

 

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: