بطمان میں فوجی کانوائے پر حملہ پر ترکی سے مملکت کا اظہار ہمدردی
ریاض.... سعودی دفترخارجہ نے ترکی کے جنوب مشرقی علاقے ”بطمان“میں فوجی قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی۔ اس حملے میں کئی افراد ہلاک او رزخمی ہو گئے۔ سعودی عہدیدار نے واضح کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب ، ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ فوجی کارواں پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ اور ترک حکومت و عوام سے سعودی عرب نے تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔