عرب اتحاد نے یمن میں اسلحہ اور منشیات کے اسمگلروں کو جکڑ لیا
ریاض.... عرب اتحاد برائے یمن نے اسلحہ او رمنشیات کے اسمگلروں کو پوری طرح سے قابو کر لیا۔ اسمگلنگ کے تمام راستے مسدود کر دئیے۔ اس سے منشیات او راسلحہ کے اسمگلرز جنونی کیفیت میں مبتلا ہو گئے۔ سب سے زیادہ المھرہ کمشنری کے علی سالم الحریزی کو نقصان پہنچا ہے۔ انہو ںنے اپنے دھندے پر بندش کا انتقام لینے کیلئے یمن میں عرب اتحاد کی عسکری کامیابیوں کے خلاف رائے عامہ کو بھڑکانا شروع کردیا۔ وہ الغیظہ بندرگاہ اور حوف کے علاقوں میں دوبارہ اسلحہ کی اسمگلنگ کیلئے کوشاں ہیں۔ یمن کے مقامی اخبارات نے بھی رپورٹیں شائع کی ہیں کہ علی سالم الحریزی پیشہ ور منظم گروہ کی مدد سے اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کر رہاتھا۔ وہ ان دنوں محب وطن او رپاسبان وطن کا لبادہ اوڑھ کر اپنے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کا چکر چلائے ہوئے ہے۔