ہندوستانی روپے کی قدر میں مزید کمی
نئی دہلی.... ریزرو بینک آف انڈیاکے ذریعہ ریپو ریٹ(ری پرچیز ریٹ) میں کوئی تبدیلی نہ کر کے اسے 6.50فیصد ہی برقرار رکھنے کے باعث حصص بازار اور روپے میں زبردست تنزلی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ڈالر کے مقابلہ میں ہندوستانی روپے کی قدر 59پیسے کی گراوٹ سے74روپے15پیسے تک پہنچ گئی جو ہندوستانی و امریکی کرنسی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا فرق ہے ۔ آر بی آئی کا شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا پالیسی اعلان حیران کن ہے جس سے خاص طور پر کرنسی منڈی پر منفی اثر مرتب ہورہا ہے۔ خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کی روشنی میں درآمد کاروں خاص طور سے تیل ریفائنریوں کا ڈالروں کی تسلسل سے ضرورت کے باعث روپیہ پر دباو بڑھ گیا ۔