Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت”کرپشن ناقابل برداشت‘ ‘کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بدعنوانی کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے متعلق حکومت کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں گرفتاری خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہے، ابھی تو اور بہت سی گرفتاریاں ہونا باقی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے اور س عمل کو آگے بڑھانے میں حکومت قومی احتساب بیورو کی ہر وقت اور ہر سطح پر مدد کرنے کو تیار ہے۔
 
 

شیئر: