Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز سعودی عرب آنے کیلئے تیار نہیں، نائب وزیراعظم

ریاض.... سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے شہرہ آفاق انٹرویو میں یہ عجیب و غریب انکشاف کیا کہ غیر ملکی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز سعودی عرب آنے کیلئے تیار نہیں۔ وہ سعودی عرب میں ملازمت پر تو آمادہ ہیں لیکن یہاں رہنے کیلئے رضامند نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ طرز حیات اور زندگی کا معیار یہاں مملکت میں ویسا نہیں ، جیسا کہ وہ چاہتے ہیں۔” مسک“ فاﺅنڈیشن کیلئے میں کئی ماہ سے غیر ملکی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کی تقرری کیلئے کوشاں ہوں مگر کامیابی نہیں ملی۔ غیر ملکی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز سعودی عرب میں رہنا نہیں چاہتے یہ ایک مسئلہ ہے۔ سبب یہی ہے کہ ان کے حوالے سے یہاں زندگی کا طرز اور معیار عمدہ نہیں۔ یہ لوگ ایک ہفتہ دبئی اور دوسرے ہفتے سعودی عرب میں ڈیوٹی دینے کی باتیں کررہے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سعودی عرب حریف ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور جلدازجلد اعلیٰ ترین معیار مہیا کرے۔ ایسا ہوگا تب ہی اس امر کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ یہاں ایگزیکیٹو کلاس کے لوگ کام کریں اور سعودی عرب کے متعدد شعبوں کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں۔ 
 

شیئر: