مراکش کار ریس، اٹلی کے ڈرائیور نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
رباط: مراکش کے پہاڑی سلسلے میں کار ریس کے دوران اٹلی کے ڈرائیور نے تیزرفتاری کا عالمی ریکارڈ بنا دیا، تاریخ رقم کرنے والے ہیرو کا روایتی انداز میں دف بجا کر استقبال کیا گیا۔خوبصورت ٹریک پر کاریں دوڑانے والے اطالوی ڈرائیور فیبیو بارونے اِن ایکشن، ہر طرف پہاڑ ہی پہاڑ، ڈھلان اور چڑھائی پر مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا اور اسپیڈ میں تیسرا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔فاتح ڈرائیور کا کامیابی پر شاندار استقبال دف بجا کر کیا گیا، پرستار خوب محظوظ ہوئے اور داد دیئے بغیر رہ نہ سکے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں